اسلام آباد انڈر12- فٹ بال ڈویلپمنٹ لیگ آئندہ ماہ جنوری میں ہوگی

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیم کی رجسٹریشن 12 جنوری تک کرواسکتے ہیں

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد انڈر12- فٹ بال ڈویلپمنٹ لیگ آئندہ ماہ جنوری میںاسلام آباد میں ہوگی،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کے سکولوں کی ٹیمیں بھی شرکت کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ لیگ کا مقصد گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے اور لیگ شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو مختلف قومی ایونٹس میں شر کت کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاک سپورٹنگ کلب کے سیکرٹری محمد یامین کو کو ٹورنامنٹ کاآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیم کی رجسٹریشن 12 جنوری تک کرواسکتے ہیں-