مظفرآباد ‘ غیر قانونی اڈہ سسٹم اور نو پارکنگ کی بھرمار پر ٹریفک پولیس کنٹرول نہ کرسکی شہریوں اور تاجروں کو مشکلا ت کا سامنا

ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس نے بجائے فوری نوٹس لینے کے اپنی آنکھیں اور کان بند کررکھے ہیں

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) ٹاہلی منڈی ، نیو لاری اڈہ ، نیلم روڈ ، لوئر پلیٹ ، لاہوری ہوٹل ، بنک روڈ ، تانگہ اسٹینڈ ، اولڈ سیکرٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی اڈہ سسٹم اور نو پارکنگ کی بھرمار پر ٹریفک پولیس کنٹرول نہ کرسکی شہریوں اور تاجروں کو مشکلا ت کا سامنا جبکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس نے بجائے فوری نوٹس لینے کے اپنی آنکھیں اور کان بند کررکھے ہیں شہریوں نے انسپکٹر جنرل پولیس ، ایس ایس پی مظفرآباد فوری نوٹس لے کر مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات پر غیر قانونی اڈہ سسٹم جہاں بلدیہ کی بے بسی اور ملی بھگت سے اجازت دے رکھی ہے اڈہ مالکان فی گاڑی 50سی100روپے فی گاڑی وصول کرتے ہیں جبکہ بلدیہ کو ماہوار 3سوساڑھے تین سو روپے بلدیہ کو دے کر باقی رقم اپنے جیب میں رکھ دیتے ہیں چہلہ بانڈی اور راڑہ روٹ پر چلنے والی تقریبا چہلہ روٹ پر 35سی40جبکہ 30سے 35راڑہ روٹ پر گاڑیوں کے پرمنٹ ہے باقی گاڑیوں کو منہ مانگی ٹیکس پر چلا نے کی اجازت دے رکھی ہے ان گاڑیوں نے مختلف مقامات سی ایم ایچ روڈ ، نیلم پل ، چہلہ پل ،جنگلات چوک گیلانی چوک ، تانگہ اسٹینڈ چوک پر گاڑیاں سڑکوں کے درمیان کھڑی کرکے مسافروں کو بٹھایا جاتا ہے جس سے عام آنے جانے والی گاڑیاں جام ہوجاتی ہے اور پیدل چلنے والے افراد بھی رش میں پھنس جاتے ہیں جس پر ٹریفک پولیس کو اطلا ع بھی دی جائے تو وہ اس پر کوئی کاروائی نہیں کرتے جس کے باعث دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ناجائز اڈہ سسٹم ختم کرنا آسمان سے تارے توڑنے کے برابر ہے جس پر اہلیان مظفرآباد نے انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس ڈاکٹر لیاقت ، ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ٹریفک بحالی کے لئے ناجائزاڈہ سسٹم کا فوری خاتمہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :