مظفرآباد اور اس کے گردنواح میں ٹیلی نار ، زونگ کی ناقص سروس اور پیکج کے نام پر صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) مظفرآباد اور اس کے گردنواح میں ٹیلی نار ، زونگ کی ناقص سروس اور پیکج کے نام پر صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا جبکہ ماہوار سپر کارڈ ، ہفتہ وار پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں سب سے زیاد ہ ریکور کرنے والے ٹیلی نار اور زونگ کی ناقص سروس کے باعث صارفین پریشان جبکہ میسج ،فری پیکج کے دئیے جاتے ہیں جبکہ کٹوتی پوری رقم کرکے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ایک ایک صارف کے پاس ٹیلی نار اور زونگ کی تین تین سمیں ہونے کے باوجود نہ صاف آواز ا ور نہ ہی ایک دوسرے سے رابطہ ممکن ہوتا ہے 20منٹ تک دوسرے کو کال ملانے پر آدھی کال سننے کو ملے گی جبکہ اہلیان مظفرآباد نے ضلعی انتظامیہ او ر چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیلی نار اور زونگ کی ناقص سروس اور پیکج کے نام پرلوٹنے کا نوٹس لے کر سروس کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کریں بصورت دیگر صارفین ٹیلی نار اور زونگ کے نیٹ ورک کا بائیکارٹ کرکے سمیں واپس کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔