معروف اردو و پنجابی کے شاعر منیر نیازی کو دنیا سے گزرے 10سال بیت گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) معروف اردو و پنجابی کے شاعر منیر نیازی کو دنیا سے گزرے 10سال بیت گئے۔ شاعری میں جداگانہ اسلوب رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر منیر نیازی مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں 1928 کو پیدا ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور آگئے اور یہاں وہ کئی اخبارات و ریڈیو اور بعد میں ٹیلیویژن سے وابستہ رہے، وہ بیک وقت شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔

(جاری ہے)

وہ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے، اردو میں ان کے تیرہ شعری مجموعے شائع ہوئے۔جن میں تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر، ماہ منیر، چھ رنگین دروازے، آغاز زمستاں اور ساعت سیار شامل ہیں۔اس کے علاوہ کلیات منیر کی بھی اشاعت ہوئی جس میں ان کا مکمل کلام شامل ہے، پنجابی میں بھی ان کے تین شعری مجموعے شائع ہوئے۔26 دسمبر 2006 کو لاہور میں اِس البیلے شاعر کا انتقال ہوا۔منیر نیازی سرتاپا شاعر تھے، حقیقت یہ ہے کہ قدرت نے ان کو صرف شاعری کے لئے پیدا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :