نئے ٹیلنٹ کو شامل کئے بغیر شوبز کی ترقی ممکن نہیں‘ نشا بٹ

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) ماڈل نشا بٹ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیئے بغیر شوبز کی ترقی ممکن نہیں ‘ فلموں‘ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کے علاوہ فیشن کی دنیا میں بھی نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں نشاء بٹ نے کہا کہ اب پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا مقابلہ بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے‘ پاکستان میں اب بہت سے نئے ڈیزائنرز اور ماڈل کام کر رہے ہیں جنہوں نے دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں فی الحال اپنی توجہ صرف ماڈلنگ پر ہی مرکوز رکھوں گی کیونکہ مجھے فی الحال اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی ترقی کے لئے نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :