ہندی سینما انڈسٹری سے متعدد آفرز آچکی ہیں تاہم انکو بالی ووڈ فلموں میں کو ئی دلچسپی نہیں‘نر ما

اتوار 25 دسمبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)نامور اداکارہ نر مانے کہا ہے کہ انکو ہندی سینما انڈسٹری سے متعدد آفرز آچکی ہیں تاہم انکو بالی ووڈ فلموں میں کو ئی دلچسپی نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں نر مانے کہا کہ انہیں بالی ووڈ سے متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم انہوں نے وہ مسترد کردیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا سٹار بننے پر مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا سٹار ہوں اور مجھے یہی پسند ہے‘ مستقبل میں شوبز میں آنے والے نئے افراد کیلئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتی ہیں کیونکہ ایسے افراد کو رکاوٹوں اور مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔