ہالی ووڈ فلم’’ دی لوسٹ سٹی آف زی‘‘اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’دی لوسٹ سٹی آف زی‘‘ کی داستان 1920ء میں ہونے والے واقعے پر بنائی گئی ہے

اتوار 25 دسمبر 2016 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلمدی لوسٹ سٹی آف زی کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا فلم اپریل 2017ء میں سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

حقیقی واقعے اور کرداروں کیگردگھومتی فلم دی لوسٹ سٹی آف زی کی داستان 1920ء میں ہونے والے واقعے پر بنائی گئی ہے جب ایک برطانوی مہم جو اپنے کھوجی بیٹے کے ساتھ امیزون کے جنگلات میں گمشدہ شہر کو ڈھونڈنے نکلتے ہیں لیکن خود ہی پراسرار طور غائب ہوجاتے ہیں۔فلم میں مرکزی کرداروں میں چارلی ہینم ،روبرٹ پیٹنسن،سیآنا میلراور ٹام ہولینڈ شامل ہیں فلم کی ریلیز ہونے والی پہلی جھلکی میں اس فلم کے پر اسراریت کو عام کر رہی ہے فلم کی مکمل کہانی کیا ہے اس کے لئیآپ کو اپریل دوہزار سولہ کا انتظار کرنا پڑیگا۔