بھارت سے دور رہ کر بھی خان ماہرہ فلم’’رئیس‘‘ کی تشہیر کا حصہ

فلم ’’رئیس‘‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

اتوار 25 دسمبر 2016 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) اداکارہ ماہرہ خان بھارت اور پاکستان کے خراب حالات کے باعث اپنی پہلی بولی وڈ فلم’’رئیس‘‘ کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکیں، تاہم ماہرہ خان نے فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کا آغاز سوشل میڈیا پر جس دلچسپ انداز سے کرنا شروع کیا ہے اس کے لیے اداکارہ کو داد دینی چاہیے۔

ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں موجود ہیں۔تاہم جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ تھا ان کی ٹی شرٹ پر لکھا جملہ ’’بیٹری سالا‘‘۔راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’رئیس‘‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ’’رئیس‘‘ کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آیا، جس میں ماہرہ خان، شاہ رخ خان کو’’بیٹری سالا‘‘ کہتے نظر آئی۔

اس ٹریلر میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی، فلم میں نوازالدین صدیقی بھی موجود ہیں جو پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :