دھند: مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 10:02

دھند: مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء)پنجاب میں دھند کا راج ایک بار پھر کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات کا باعث بن گیا۔ حافظ آباد سکھیکی روڑ پر دھند کے باعث سیالکوٹ سے سانگلہ ہل جانے والی بس الٹ گئی جس سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شیخوپورہ کے قریب دو حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور سے چشتیاں جانے والی باراتیوں کی بس پتوکی روڈ پر الٹ گئی۔

ایک خاتون جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ سکھیکی کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب میں دھند کے باعث کئی علاقوں میں حدِنگاہ صفر ہو گئی۔ موٹروے کالا شاہ کاکو سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند کر دی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔