موسم کی خرابی اور پروازوں کی قلت کے باعث قومی ایئر لائن کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والی 14پروازیں منسوخ، 10سے زائد تاخیر کا شکار ، مسافر رل گئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) موسم کی خرابی اور پروازوں کی قلت کے باعث قومی ایئر لائن کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاہور اور دیگر شہروں کو جانے والی 14پروازیں منسوخ، 10سے زائد تاخیر کا شکار ، مسافر رل گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سرشام ہی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور طیاروں کی قلت کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ،صرف بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 10سے زائد تاخیر کا شکارہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔(ار)

متعلقہ عنوان :