گورنر سندھ کی (آج) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری میں بیماری آڑے آگئی

ڈاکٹرز نے جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کوسینے میں انفکیشن کے خدشے کے باعث آرام کا مشورہ دے دیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کی (آج) اتوار کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری میں بیماری آڑے آگئی ، ڈاکٹرز نے سینے میں انفکیشن کے خدشے کے باعث آرام کا مشورہ دے دیا، مزار قائد پر حاضری کا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان گورنر ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی آج اتوار کو مزار قائد پر حاضری نہیں دیں گے ، ڈاکٹرز کی طرف سے گورنر سندھ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے سینے کا انفیکشن دوبارہ ہونے کے خدشے پر گورنر سندھ کو مزار قائد پر حاضری سے منع کیا ہے ۔ گورنر سندھ کی جانب سے مزار قائد پر پھول چڑھائے جائیں گے ۔ (ار)