Live Updates

قومی اسمبلی میں سب سے کم حاضر رہنے والے ارکان میں پیپلزپارٹی کے علی محمد مہر پہلے نمبر پر

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دوسرے اور مسلم لیگ(ن) کے حمزہ شہباز شریف تیسرے نمبر پر رہے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب 98فیصد حاضریوں کے ساتھ سب سے زیادہ مرتبہ ایوان میں آئے ، وزیراعظم نوازشریف صرف61مرتبہ ایوان میں حاضر ہوئے،جائزہ رپوٹ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 22:20

قومی اسمبلی میں سب سے کم حاضر رہنے والے ارکان میں پیپلزپارٹی کے علی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں گزشتہ تین سالوں میں سب سے کم حاضر رہنے والے ارکان میں پیپلزپارٹی کے علی محمد خان مہر پہلے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوسرے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف تیسرے نمبر پر رہے جبکہ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب 98فیصد حاضریوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر رہے ، وزیراعظم نوازشریف صرف61مرتبہ ایوان میں آئے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں ایوان میں سب سے کم حاضر ہونے والے اراکین میں پہلے نمبر پر پیپلزپارٹی کے علی محمد خان مہر، دوسرے نمبر پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف رہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی حاضریوں کا تناسب84فیصد اور قائد حزب اختلاف سید خورشید کا 56فیصد رہا۔وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب ایوان میں آنے والے سب سے زیادہ اراکین میں پہلے نمبر پر رہے جن کی حاضریوں کا تناسب98فیصد رہا۔ فریال تالپور36مرتبہ ایوان میں آئیں ۔ وزیراعظم نوازشریف صرف61مرتبہ ایوان میں آئے ۔ ایوان میں اہم وزراء صرف وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ہی نظر آئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات