حکومت نے خود کو اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو حاصل برابر مواقع ،ان کے وجود کی حرمت کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھا ہے، محمد نواز شریف
اقلیتیںپاکستان میںمسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں یقین ہے مسیحی برادری مکمل لگن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،وزیراعظم کا کرسمس کے موقع پر پیغام/ مسیحی برادری کو مبارکباد
ہفتہ 24 دسمبر 2016 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور د نیا بھر میں لاکھوں مسیحی آج یسوع مسیح کا جشن ولادت منارہے ہیں جنہیں اس دنیا میں انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا تھا یہ دن ہمیں ان اقدار کی یاد دلاتا ہے جن میں یسوع مسیح خود اپنی زندگی گزارتے تھے . انہوں نے نہ صرف دکھی انسانیت کا مداوا کیا بلکہ رواداری، محبت اور رحم جیسی اقدار کی تبلیغ کی۔
کرسمس خاندان اور دوستوں کے ساتھ پر تپاک ، خوشگوار لمحات کے ساتھ جشن منانے کاوقت ہی. یہ یسوع مسیح کے محبت، امن، انسانیت کے لئے رواداری اور ہمدردی کے ا بدی پیغام پر غور کرنے کا بھی وقت ہے کرسمس ان کی تعلیمات سے دوبارہ لگن کرنے اور گناہوں سے توبہ کا وقت ہی. ہم بطور مسلمان کے یسوع مسیح کا دلی احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور اقلیتوں کے جائز مفادات کے تحفظ بارے بتایا گیا ہے . قائد اعظم نے قیام پاکستان کے شروع دن سے ہی واشگاف طور پر اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا تھا جو کہ پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات کے مذہب، پیشہ یا نسل سے قطع نظر سب کے لئے برابری ، آزادی اور ان کے تحفظ پر مبنی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے خود کو اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو حاصل برابر مواقع اور ان کے وجود کی حرمت کے تحفظ کے لئے وقف کر رکھا ہی. ہماری حکومت تما م اقلیتی شہریوں سے پاکستان کے شہریوں کے مساوی سلوک کرتی ہے اور ان کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے تاکہ وہ قومی ترقی کیلئے اپنی اقتصادی اور سیاسی، سماجی صلاحیتوں کو استعمال کریں مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہو ئی ہے کہ اقلیتیںپاکستان میںمسلح افواج میں خدمات سمیت بلا رکاوٹ ملک کی ترقی وخوشحالی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اس سے ملک بھر کے طول وعرض میں تمام مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گہری یگانگت کی عکاسی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جو ہم سب کو ایک خاندان کے طور پر اکٹھا کئے ہوئے ہے تاکہ ہم اپنی ان خوشیوں اور اقدار کو بھر پور طور پر منائیں جوہمیں عزیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر مسرت دن پر میں پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی طرف سے ادا کئے جانے والے متنوع اور سو دمند کردار کو تسلیم کرنا چاہتا ہوں اور میں ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی خصوصا ًصحت اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار بھی تسلیم کرنا چاہتا ہوں میں ان کی حب الوطنی، لگن سے خدمت اور ملک کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ مکمل لگن سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.