وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع کے نام سے منسوب جھوٹی خبر پر ردعمل دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:44

وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع کے نام سے منسوب جھوٹی خبر پر ردعمل دے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 دسمبر 2016ء) وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر دفاع کے نام سے منسوب جھوٹی خبر پر ردعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس خبر میں دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے شام میں اپنی افواج بھیجی تو اس کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے اسرائیل ہرگز گریز نہیں کرے گا۔

تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو دیکھ کر بنا تصدیق کیے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر ڈالا۔ خواجہ آصف نے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان بھی ایک جوہری طاقت ہے۔

متعلقہ عنوان :