ٹرالر کی موٹرسائیکل کوٹکر3 سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

مظفرگڑھ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ٹرالر کی موٹرسائیکل کوٹکر3 سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر 4 افراد سوار ہو کر مظفرگڑھ کی جانب آ رہے تھے کہ بستی چمن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر جو مخالف سمت میں جا رہا تھا اس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا,جس کی وجہ سے تین افراد جابحق جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہو نے والوں میں پٹھانوں مائی زوجہ غلام فرید جبکہ دو نامعلوم افرادشا مل ہیں جبکہ زخمی ہو نے والی خاتون ذکیہ دختر غلام فرید ہے، جاںبحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار پل ڈی سی کے رہائشی تھے ۔

متعلقہ عنوان :