وزیر اعلی پنجاب کا منڈی بہاؤالدین میں ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کانوٹس ، رپورٹ طلب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہاؤالدین میں ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے،وزیر اعلی کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :