پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوستانہ تعلقات موجود ہیں،برطانیہ مختلف شعبوںکی ترقی میں بڑا اہم پارٹنر ہے، محمدشہباز شریف

آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہی:وزیر اعلی کی برطانوی ممبرپارلیمنٹ سے گفتگو پنجاب کے عوام کی فلاح کیلئے وزیر اعلی کے اقدامات قابل ستائش ہیں ،یاسمین قریشی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ہفتہ کے روز یہاں ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ملاقات کی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیںاوربرطانیہ پاکستان کے مختلف شعبوںکی ترقی میں بڑا اہم پارٹنر ہی-انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہے - سی پیک نے دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں - انہوںنے کہا کہ پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں -قائد اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو پرامن اور عظیم ملک بنائیں گے - ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے کئی شعبوں میں بے مثال کارکردگی دکھائی ہے اور پنجاب کے عوام کی فلاح کیلئے وزیر اعلی کے اقدامات بھی قابل ستائش ہیں -

متعلقہ عنوان :