وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پرکرسمس کے تہوار کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں کرسمس بازار لگائے گئے ہیں،کرسمس بازاروں میں دستیاب اشیاء پر حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی سبسڈی دی گئی ہے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پرکرسمس کے تہوار کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں کرسمس بازار لگائے گئے ہیں۔کرسمس بازاروں میں اشیائے خورد و نوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرسمس بازاروں میں دستیاب اشیاء پر حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔ان بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کیساتھ ساتھ گھریلو استعمال میں آنیوالی تمام چیزیں مہیا کی گئی ہیں۔راولپنڈی ڈویژن میں 15، گوجرانوالہ میں 20،لاہورمیں18،فیصل آباد میں15،سرگودھامیں11،ساہیوال میں 7،ملتان میں 11، بہاولپور میں 11اور ڈی جی خان ڈویژن میں 6کرسمس بازار لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :