نوجوان بلوچستان کی امید ہیں، علم و شعور، ٹیکنالوجی ، قومی سوچ ،ودیگر مثبت صحتمندانہ سرگرمیوں کو اپنا شعار بنائیں ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کھیل نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچاتے ہیں ہے ،مستقبل میں ندامت ، اپنے گھر ،سماج پر بوجھ بننے سے بچنے کے لیے قلم و کتاب سے قربت اختیار کریں ، سابق وزیراعلی بلوچستان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:40

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) بلوچستان کے سابق وزیراعلی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ وہ بلوچستان کی امید ہیںعلم و شعور، ٹیکنالوجی، قومی سوچ ،اسپورٹس اور دیگر مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کو اپنا شعار بنائیں ۔اسپورٹس نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچاتی ہے ،مستقبل میں ندامت ، اپنے گھر ،سماج پر بوجھ بننے سے بچنے کے لیے قلم و کتاب سے قربت اختیار کریں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز تربت کے مضافاتی گاوں جوسک میں الیون اسٹار کرکٹ کلب جوسک کے زیر اہتمام انجینئر سیف الدین خالد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاہنل میچ میں بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہویئے کیا، اس موقع پر پارٹی رہنماء چیرمین حلیم بلوچ، مشکور انور اور معمد جان دشتی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلٰی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اکیسویں صدی کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ایمانداری کیساتھ محنت کریں کیونکہ آج کا نوجوان آنے والے کل کا معمار اور رہنماء ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ آج بلوچ اور بلوچستان کو خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر یہ امر ہمارے لئے باعث اطمینان ہے کہ آج کا نوجوان حصول علم میں سنجیدہ ہے اور آج علاقے کے ہرگاوں میں اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری ہیں، ایک ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچتی ہے تو دوسرا شروع ہوتا ہے، ہمارے کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ امر میرے لیے باعث مسرت ہے کہ آج کا نوجوان ہمارے نسل کی نسبت زیادہ باعلم، باشعور اور باصلاحیت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری یہ نسل مستقبل میں ہم سے بہتر انداز میں بلوچ و بلوچستان کی رہنماء اور نماہندگی کریگا، سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے حالیہ مقابلے کے امتحانات میں بارہ ہزار کے لگ بھگ نوجوانوں نے شرکت کی ہے جو کہ حوصلہ افزاء اور مثبت اشارہ ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں سماجی براہیوں کے خاتمہ کے لیے اور تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں، انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ کمیٹی نے انکے برادر نسبتی کے نام پر ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا اور کہا کہ وہ جوسک کے گراونڈ کی بہتری کے لیے اپنے فنڈ سے ایک کروڑ روپے دینگے، فائنل میچ نیو اسٹار کرکٹ کلب جوسک اور ینگ اسٹار کرکٹ کلب صلالہ بازار آبسر کے مابین کھیلا گیا جو نیو اسٹار کرکٹ کلب جوسک نے جیتا، آخر میں سابق وزیر اعلٰی نے ونر اپ ، رنر اپ سمیت تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔