اسلام سماجی انصاف، انسانی حقوق اور اقلیتوں کے ساتھ مساویانہ سلوک کا داعی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسلام سماجی انصاف، انسانی حقوق اور اقلیتوں کے ساتھ مساویانہ سلوک کا داعی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتں ہر لحاظ سے قابل عزت اور معتبر ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے پاکستان اور صوبے میں بسنے والی مسیحی برادری کو صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مسیحی برادری کو اس بات کا یقین دلایا کہ صوبے کی موجودہ منتخب مخلوط حکومت اقلیتوں کو حاصل حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقلیتوں کی معاشی اور معاشرتی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی و سماجی آزادی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :