حافظ آباد دھند کے باعث مسافربس نالہ میں جا گری ، خاتون سمیت 6 افرادجاں بحق ، 30سے زائد زخمی، 8 کی حالت نازک

گھنٹوں میں علاقے میں پیش آنے والی3 حادثات میں 7 افراد ہلاک ،50 سے زائد زخمی ہوئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) حافظ آباد کے علاقہ رکھ والا کے قریب تیز رفتار مسافربس دھند کے باعث بے قابو ہو کر سیم نالہ میں جا گری ،حادثہ میں ایک خاتون سمیت چھ(6) افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔ جن میں سے آٹھ افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔چوبیس گھنٹوں میں حافظ آباد میں پیش آنے والے تین حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے سانگلہ ہل جانے والی بس سکھیکی روڑ پر رکھ والہ کے مقام پر پہنچی تو تیز رفتاری اور دھند کے باعث بے قابو ہو کر کر سیم نالہ میں جاگری جس کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے ، ایک خاتون اور دو مردشامل ہیں وہ ہلاک ہوگئے جبکہ 30سے زائد افراد ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ٹراما سنٹر اور ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں آٹھ ذخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں ۔ڈی سی او محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر محکمہ صحت ،ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ محکموںکے افسران اور اہلکاروں نے جائے حادثہ اور ہسپتال پہنچنے اور ڈاکٹروں کو حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ہر قسم کی مفت طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔جاں بحق ہونے والوں میں ٹی ایم اے پنڈی بھٹیاں کا ملازم احمد علی،منیر احمد ،زبیر ،کاشف،حسین و غیرہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد نذیراں بی بی،صفیہ بی بی،فوزیہ بلال،عبداللہ،عبدالرحمن،حسنین اور کامران وغیر شامل ہیں،دھند کے باعث حافظ آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے تین حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے

متعلقہ عنوان :