بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی کی تقریبات ، انتظامات مکمل، جلسہ گاہ ، پارکنگ ایریا، قائدین کی تصاویر ، جھنڈوں اور بینروں سے سجادیا گیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات ، 300 کمانڈوز سمیت 7 ہزار پولیس اہلکار ،1500رینجرز جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ،15واک تھرو گیٹس ،40کلوز سرکٹ کیمرے نصب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی منانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، جلسہ گاہ ، پارکنگ ایریا، قائدین کی تصاویر ، جھنڈوں اور بینروں سے سجادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریت کی علمبردار اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی 27دسمبر بروز منگل گڑھی خدا بخش میں منانے کے سلسلے میں پی پی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش کے روڈوں ، چوہراہوں کو شہید بے نظیر بھٹو اور قائدین بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری کے پورٹریٹ ،پینا فلیکس ، تصاویر ، پارٹی کے پرچموں ، بینروں سے سجایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شہداء کے مزارکے احاطے میں ایک جلسہ گاہ بنایا گیا جس کو قائدین کی تصاویر اور پارٹی جھنڈوں ، بینروں سے سجایا گیا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے 7 ہزار پولیس اہلکارجس میں 300ایس ایس جی کمانڈوز،300ٹریفک اہلکار،300لیڈیزپولیس اہلکار،1500رینجرز کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور15واک تھرو گیٹس تقریباً40کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب گڑھی خدابخش رتوڈیرو، بنگل ڈیرو ، روڈوں چرپر گندم کی فصل کو ختم کر کے پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے جس میں پول لگا کر بجلی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شہروں سے بلدیہ کے ملازمین برسی کی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے لئے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ گئی ہیں جن کی نگرانی ٹی ایم او نیاز حسین کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں پی پی نوڈیرو سٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپس پی پی رہنام نثار محمود مراد بھٹو کی رہنمائی میں لگائی گئی ہیں اور نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش برسی میں شرکت کے لئے 27دسمبر صبح 10بجے شٹرگاڑیاں چلائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :