سیالکوٹ،شدید دھند کی وجہ سے 8سالہ بچہ چاند گاڑی سے گر کر جاں بحق

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) شدید دھند کی وجہ سے 8سالہ بچہ چاند گاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع شہزادہ میں گزشتہ روز 8سالہ عبد الرحمان موٹر سائیکل چاند گاڑی پر سوار ہو کر سکول جا رہا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے چاند گاڑی سے نیچے گر گیا جس کی وجہ سے کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا بعدازاں زخموں کی تاب نہ رکھتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :