چنیوٹ ،باپ نے جائیدادکا حصہ مانگنے پر کلہاڑی کا وار کر کے بیٹے کا ہاتھ کاٹ ڈالا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20

چنیوٹ ،باپ نے جائیدادکا حصہ مانگنے پر کلہاڑی کا وار کر کے بیٹے کا ہاتھ ..

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) باپ نے جائیدادکا حصہ مانگنے پر کلہاڑی کا وار کر کے بیٹے کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر روڈ چنیوٹ کے رہائشی پچاس سالہ محمد ادریس کا اپنے بیٹے شیر علی سے جائیداد کا حصہ اور خرچہ مانگنے پر جھگڑا ہو گیا جس کی بنا پر پچاس سالہ محمد ادریس نے گھر میں کلہاڑی کا وار کر کے اپنے بیس سالہ بیٹے شیر علی کا ہاتھ کاٹ ڈالہ شیر علی کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے اس موقع پر شیر علی کا کہنا ہے کہ میں اپنے باپ سے خرچہ اور جائیداد کا حصہ مانگنے کا تقاضہ کیا تھا جس پر میرا باپ غصے میں آگیا اور کلہاڑی کا وار کرکے میرا ہاتھ کاٹ ڈالا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔