مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام آج 25 دسمبر کو ملتان سمیت ملک بھر میں قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش اور وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر ملتان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،ملتان میں لیبرونگ ،خواتین ونگ کے زیراہتمام تقاریب ،کیک کاٹا گیا، قائداعظم کے افکار کی روشنی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رہے گا،مقررین
ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:20
(جاری ہے)
تقریب میںبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اوروزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے ضلعی رہنمائوں اور لیبرونگ کے قائدین نے میاں نوازشریف کی صحت وتندرستی کیلئے دعا کی۔عہدیدران کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔چئیرپرسن سوشل ویلیفئیراینڈ پبلک فسٹلیشن محترمہ افشین بٹ نے اپنے آفس میں قائداعظم ،میاں نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک کاٹا ۔اس موقع پرلیگی خواتین رہنما رخشندہ ناہید ،تہمینہ نوراقبال،محمداحسن امیر،فاروق شریف ،شمیم ٹریسہ،نینسی انجلینابھی موجود تھیں۔دریں اثناء ڈپٹی مئیر ملتان حاجی سعید انصاری ،سابق ایم پی اے میاں عامرسعید انصاری کی رہائشگاہ پربھی بانی پاکستان قائداعظم،وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ،جس میںلیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین ڈپٹی مئیر ملتان حاجی سعید انصاری ،سابق ایم پی اے میاں عامرسعید انصاری ،مسلم لیگی رہنما چوہدری آصف ،ارشدڈوگر ،عمران انصاری ودیگرکا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ملک پاکستان آزاد کرواکردیا اور قائدعوام میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قائداعظم کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ہی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کی صحت وتندرستی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔تقریب کے مقررین نے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)سٹی ملتان کے زیراہتمام مرکزی تقریب صبح گیارہ بجے رضاہال ملتان میں ہوگی۔تقریب کی صدارت سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مئیرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کریں گے،اس موقع ملتان کے مسلم لیگی عہدیدران ،اراکین اسمبلی بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،۔تقریب کے موقع پرقائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش، وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک کاٹا جائے گا۔مسلم لیگ(ن)ضلع ملتان کے زیراہتمام تقریب صبح گیارہ بجے حسین اگاہی مدنی سنٹرمیں ہوگی۔جس میں ضلعی صدر بلال بٹ،اطہرممتاز سمیت ضلعی عہدیدران شرکت کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی رہائشگاہ پر بھی بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی67ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب ہوگی جس میں کیک بھی کاٹا جائے گا۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)ملتان کے زیراہتمام ضلع بھر میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.