اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سیالکوٹ احمد رضا چیمہ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

سیالکوٹ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سیالکوٹ احمد رضا چیمہ کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان بھوپالوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں کرنل (ر) سلطان سکندر گھمن ، چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ ، چیئرمین یونین کونسل بھاپالوالہ جمشید چیمہ ، فرہان خان ، سینئر صحافی عبد الشکور مرزا ، علی قریشی ، یونین کونسل کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، جنرل کونسلر ز، ریڈیو پاکستان کے اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :