ملزمان نے گھر داخل ہو کر ضعیف العمر میاں بیوی اور بیٹے کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

سیالکوٹ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں ملزمان نے مقامی شہری کے گھر داخل ہو کر ضعیف العمر میاں بیوی اور بیٹے کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپور ہ کے علاقہ غازی پور کے رہائشی حسنین جمال الدین کے گھر محلے کے عدیل ، معظم علی وغیرہ نے مسلح ہو کر گھر میں موجود ضعیف العمر جمال الدین ،ان کی زوجہ اور حسنین نامی نوجوان کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس تھانہ رنگپورہ نے متاثرہ نوجوان حسنین جمال الدین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :