پولیس کے مختلف علاقوںمیں چھاپے،42جرائم پیشہ افرادگرفتار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مارکر42جرائم پیشہ افرادگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم محمد احمد سے 2 لیٹر شراب، ملزم قمر شہزاد سے 3 لیٹر شراب، ملزم مرید حسین سے 2 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ابراہیم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عمران سے پسٹل 30 بوربرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزمان نذیر،غلام حسین، محمد یونس، طاہر، صدیق اور نذر محمد کو تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد عامر اور شکور احمد کو اونچی آواز میں لائوڈ اسپیکر چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان عامر، زین، محسن اور احمد کو ون ویلنگ کرنے پر،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان شان، مزمل کو ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان عمران، رمضان اور منیر کو بجلی چوری کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم غلام عباس کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ ملتان پولیس نی18اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 5 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 13ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثنائملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں420نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی110موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :