ڈرائیور ز شدید دھند میںفوگ لائٹس کو یقینی بنائیں،ڈی ایس پی ٹریفک

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

ساہیوال۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے تمام وہیکلز کے ڈرائیور ز پر زوردیاہے کہ وہ شدید دھند میںفوگ لائٹس کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس نے مہم شروع کررکھی ہے جس میں بس اسٹینڈز مینجرز ‘ٹرانسپوٹرز اور ڈرائیورز سے خصوصی ملاقات کرکے انہیں فوگ لائٹس کی افادیت کے بارے بریف کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ ڈرائیور کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ شدید دھند میں فو گ لائٹس گاڑیوںپر لگائیں اور شہریوںکی جان کو بچانے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ انہوںنے کہاکہ ڈرائیور سفر کے دوران اونگ آنے پر قریبی ہوٹلز میں آرام کریں اور نیند پوری ہونے پر دوبارہ اپنے سفرکا آغاز کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شدید دھند کے باعث گاڑیوںکی سپیڈ انتہائی کم رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :