لاہور سے کوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

مسافروں کا شدید احتجاج، ریلوے حکام اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرہ بازی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) لاہور سے کوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ،مسافروں کا شدید احتجاج ریلوے حکام اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی اطلاعات کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو ریلوے حکام نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا جس کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے سبی ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دیا اور کہا کہ شدید سردی میں مسافر رات بھر سردی کے باعث پریشان ہونگے صوبائی حکومت اور ریلوے حکام امن وامان کو بہتر بنائیں اور ٹرینوں کو تحفظ کو یقینی بنائیں۔