ڈاٹس ریڈی گو، جو پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ گاڑی بن سکتی ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:29

ڈاٹس ریڈی گو، جو پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ گاڑی بن سکتی ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 دسمبر 2016ء) ڈاٹسن ریڈی گو پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ گاڑی بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کئی یورپی کار ساز کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کے آغاز کیلئے راضی کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے دعوی بھی کیا گیا ہے کہ فیات، آوڈی اور ووکس ویگن نامی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کی حامی بھی بھر لی ہے۔

تاہم یہ تمام کمپنیاں مہنگی ترین گاڑیاں بنانے کیلئے شہرت رکھتی ہیں۔ جبکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی ان گاڑیوں کو خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔ اگر کوئی ایسی کمپنی ہے جو پاکستان کے متوسط طبقے کی سفری سہولیات کی ضرورت کو پورا کر سکتی ہے تو وہ ہے نسان۔ نسان کی جانب سے حال ہی میں بھارت میں گو ریڈی نامی کار متعارف کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گو ریڈی کو سوزوکی آلٹو کے مقابلے میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈاٹسن کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ 800 سی سی انجن والی یہ گاڑی ایک لیٹرل پیٹرول میں 25 کلومیٹر سے زائد چل سکتی ہے۔ اس گاڑی کو بھارت میں ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت پاکستانی روپے میں 3 لاکھ 93 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔ تاہم نسان کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کو فی الحال پاکستان میں متعارف کروانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر اس گاڑی کو پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا جاتا ہے تو انتہائی کم قیمت اور جدید خصوصیات کی حامل ہونے کے باعث یقینی طور پر یہ گاڑی فروخت میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

متعلقہ عنوان :