دھند میں ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے، ایس پی پٹرولنگ ڈی جی خان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ڈی جی خان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن عمران کشور کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ضلع راجن پو رکے بیسٹ ہیلتھ یونٹ ، سلیم آباد ، بس سٹینڈ ، ڈالہ سٹینڈ ، موٹر سائیکل مارکیٹ او ردیگر مقامات پر لوگوں کو دھند کے موسم میں محتاط ڈرائیونگ ، فوگ لائٹس اور چمک پٹی کے استعمال ، سکیورٹی ، ٹریفک قوانین ، ہیلپ لائن 1124اور 15کے علاوہ ڈینگی بخار کے حوالے سے لیکچرز دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روڈ سیفٹی کیمپ بھی لگایاگیا جہاں لوگوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئی․ موبائل ایجوکیشن یونٹ میںانچارج اے ایس آئی خالد اقبال ، ہیڈکانسٹیبل جمشید اقبال ، ذوالفقار احمد اور فرحان اصغر شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :