صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن سید رضاگیلانی کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

لاہور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) صوبائی وزیرہائرایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کرسمس کا تہوار دنیا بھر کو خوشی اورامن کا پیغام دیتا ہے۔اس حوالے سے حکومت پنجاب اورعوام اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں پوری طرح سے شریک ہیں اور حکومت مسیحی برادری کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر طرح سے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :