شوپلانیٹ پاکستان کا مین فائنل ماسٹر پینٹس اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل ڈالر ایسٹ اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلے جائیں گے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

لاہور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام شوپلانیٹ پاکستان 2016ء کا مین فائنل آج ماسٹر پینٹس اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل ڈالر ایسٹ اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پاکستان کپ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

دونوں ٹیمیں بیلنس اور مضبوط ہیں۔ پولو کا بہترین فائنل دیکھنے کو ملے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او شوپلانیٹ شاہد حسین ہوں گے ۔ فائنل کھیلنے والی ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں حسن آغا، فاروق امین صوفی، احمد علی ٹوانہ اور حسام علی حیدر جبکہ باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، تیمور مواز خان، حمزہ مواز خان اور راجہ سمیع اللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سب سڈری فائنل کھیلنے والی زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم میں عمران اختر، ممتاز عباس نیازی، بلال حئی اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ڈالر ایسٹ کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، عمر اسجد ملہی اور اینڈریو کریسپو شامل ہیں۔

باڑیز کے کپتان نفیس باڑی کا کہنا تھا کہ ٹیم بھرپورفارم میں ہے امید ہے فائنل بھی جیتیں گے۔ ماسٹر پینٹس کے کپتان فاروق امین صوفی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ہے فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا۔ ڈالر ایسٹ کے کپتان صوفی محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم سب سڈری فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ زیڈ ٹی بی ایل کے کپتان ثاقب خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بہترین میچ ہوگا اور ہم جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :