اوکاڑہ میں پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ، سلیم عرف سلیمی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

اوکاڑہ۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈکیت سیلم عرف سلیمی موہل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے زیر حراست بدنام زمانہ ڈکیت سیلم عرف سلیمی موہل کی نشاندہی پر دیگر ملزمان آصف موہل اور سلیم عرف کالی کی گرفتار ی کے لیے جارہی تھی جب پولیس پارٹی آبادی قطب پورہ داخلی باہری پور مکان ازاں عبدالرحمان جوئیہ پہنچی تواچانک چارمسلح ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس ملازمان پر فائرنگ شروع کردی ۔

پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی ۔اسی دوران زیر حراست ملزم محمد سیلم عرف سلیمی موہل ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کی توموقع واردات سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا مگرچاروں ملزمان رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈکیت سلیم عرف سلیمی متعدد سنگین وارداتوں میں مختلف اضلاع کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی دیپالپورعبدالوہاب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

متعلقہ عنوان :