ڈاکٹر طاہر القادری کاسنیئر صحافی سید محمد انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سنیئر صحافی سید محمد انور قدوائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ صحافت ایک پروفیشنل اور دیانتدار سے محروم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انور قدوائی کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انور قدوائی نوجوان لکھاریوں کیلئے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے ۔

انتہائی مہذب اور شائستہ انسان تھے ،جنہوں نے عمر بھر قلم کی حرمت کا خیال رکھا ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،عمرریاض عباسی،ساجد بھٹی،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،غلام علی خان و دیگر رہنمائوں نے انور قدوائی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :