شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے پاکستان کے ایشیاکے سب سے بڑے جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کونام سے منسوب کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب،سندھ کے صدرشبیر احمدقاضی،جنرل سیکریٹری الحاج محمد رفیع نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںاسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق پہلے وزیراعظم بانیان تحریک پاکستان اورقائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے پاکستان کے ایشیاکے سب سے بڑے جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کونام سے منسوب کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی کیبنٹ میں شامل وزراء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دلی مبارکبادپیش کی ۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کا اعتراف اور سراہتے ہوئے قومی اہمیت کے حامل اس فیصلے کو بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ قراردیا اور ساتھ اس جانب بھی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف (صدرپاکستان مسلم )کی توجہ مبذول کروائیں کہ وہ ملک کے اہم منصوبوں ،ہائیویز،پلوںاور شاہراؤں کو بھی تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں کیلئے بے لوث خدمات اور قربانیاں دینے والے قائدین کو بھی یادرکھیں گے اور اُنہیں بھی اسی طرح قومی سطح پر خراج تحسین پیش کرنے کے اقدامات کریں گے۔