سید انور قدوائی کا ہر شعبہ حیات میں احترام تھا ،غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا اظہار تعزیت

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے بزرگ صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم نہ صرف بلند پایہ صحافی اور ادیب تھے بلکہ ایک درد مند دل رکھنے والی شخصیت تھے جنہیںہر مکتبہ فکر اور شعبہ حیات میں نہایت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :