مذاکرات سے کبھی انکا رنہیں کیا پاکستان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر دوطرفہ بات چیت کیلئے تیار ہیں ،بھارت

ْ پاکستان کو مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول کو یقینی بنانے اوردہشتگردی کی حمایت ترک کرنے کی ضرورت ہے، کنٹرول لائن پر سرحد پار سے آئے روز ہمارے فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اور ہر دوسرے روز دراندازی کے واقعات ہورہے ہیں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سوراپ کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ مذاکرات سے کبھی انکا رنہیں کیا پاکستان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر دوطرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پاکستان کو مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن پاکستان اس کیلئے پرامن ماحول کو یقینی بنائے ،پاکستان کودہشتگردی کی حمایت ترک کرنے کی ضرورت ہے ۔

وکا س سوراپ نے الزام لگایا کہ کنٹرول لائن پر سرحد پار سے آئے روز ہمارے فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اور ہر دوسرے روز دراندازی کے واقعات ہورہے ہیں۔ا یسا ماحول پید ا کیا جانا چاہیے جہاں تشدد اور دہشتگردی کی مدد نہ کی جاتی ہو۔