سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکرکا سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ساس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:40

سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکرکا سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق اور ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ساس کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اورڈپٹی سپیکر نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزاسے اظہار تعزیت کرتے ہوے اُن کی ساس کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔