تہران کواوآئی سی تنظیم سے نکال باہر کیاجائے،ایرانی اپوزیشن کا مطالبہ

شام میں بشار الاسد کا سقوط ایرانی نظام کے لیے موت کے پیغام کے مترادف ہے،بیان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 12:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) ایرانی اپوزیشن تنظیم "قومی کونسل برائے ایرانی مزاحمت" نے ایک بیان میں شام کے حوالے سے منعقد اسلامی تعاون تنظیم کی ہنگامی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران نظام کو تنظیم سے نکال دیا جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہاگیا کہ کونسل میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ محمد محدثین نے کہا کہ اہلیانِ حلب پر مسلط کی جانے والی اور مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کر دینے والی غیر منصفانہ جنگ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ایرانی نظام ، پاسداران انقلاب اور اور اس کے زیر انتظام کرائے کے جنگجوؤں کی ملیشیائیں ہی درحقیقت اس بحران کے مرکزعی عوامل ہیں اور یہ بحران اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان لوگوں کو شام سے مکمل طور پر باہر نہیں کر دیا جاتا۔

محدثین نے باور کرایا کہ ایرانی نظام وہ واحد فریق ہے جس کے تمام تر مفادات شام سے مربوط ہیں۔ شام میں بشار الاسد کا سقوط ایرانی نظام کے لیے موت کے پیغام کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :