ماضی کی یادیں ، مولانا طارق جمیل جنید جمشید کی سادگی کا قصہ سناتے ہوئے ہنس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:50

ماضی کی یادیں ، مولانا طارق جمیل جنید جمشید کی سادگی کا قصہ سناتے ہوئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 دسمبر 2016ء) : ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کی سادگی کا ایک قصہ سنایا اور خود بھی ہنس پڑے ۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ جنید جمشید نے پہلی مرتبہ جب نعتوں کی البم تیار کی تو مجھے کہا کہ مولانا صاحب میں اس کا نام امر بالمعروف ونہی عن المنکر رکھنا چاہتا ہوں۔

جس پر میں نے اس کی سادگی کو جانچتے ہوئے کہا کہ یہ البم کے لیے کوئی مناسب نام نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ جنید جمشہد نہایت سادہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جنید کی تمام البمز کے نام میں نے ہی رکھے ہیں اور اس کی پہلی البم کا نام ''حسن جاناں'' بھی میرا ہی رکھا ہوا ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ جب جنید جمشید نے موسیقی سے کنارہ کیا تو معاشی حالات تنگ ہو گئے ۔ جنید جمشید کے یہ حالات تھے یہ ان کے پاس والدہ کی دوائی تک کے پیسے موجود نہ تھے۔ مولانا طارق جمیل نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :