وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس ،’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا بڑا پروگرام مرتب کیا ہے، اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 5880 سکولوں میں ساڑھے گیارہ ہزار اضافی کمرے بنائے جائیں گی:شہباز شریف پہلے مرحلے میں 3400 سکولوں میں 6500 اضافی کمرے بنیں گے اور ان پر 12 ارب سے زائد لاگت آئے گی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا بڑا پروگرام مرتب کیا ہے اور پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 5880 سکولوں میں ساڑھے گیارہ ہزار اضافی کمرے بنائے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 3400 سکولوں میں 6500 اضافی کمرے بنائے جائیں گے - انہوںنے کہا کہ پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کیا جارہا ہے -پہلے مرحلے میں اضافی کمروں کی تعمیر پر 12 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ اضافی کمروں کی تعمیر کا کام انتہائی اعلی معیار کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے اورتعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں - انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد سے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی-صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھابھہ، چیف سیکرٹری، مشیرڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :