زرداری صاحب کے طریقہ سیاست سے اختلاف کیا جاسکتاہے، لیکن وہ سمجھ داری کی بات کرتے ہیں،رینجرز نے کسی کو پکڑا ہے تو تفصیلات بتائے گی ،میں نہیں جانتا انور مجید کون ہے، ہو سکتا ہے آصف زرداری کے دوست ہوں

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیقکی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کے طریقہ سیاست سے اختلاف کیا جاسکتاہے، لیکن وہ سمجھ داری کی بات کرتے ہیں،رینجرز نے کسی کو پکڑا ہے تو تفصیلات بتائے گی ،میں نہیں جانتا انور مجید کون ہے، ہو سکتا ہے آصف زرداری کے دوست ہوں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی واپسی خوش آیند ہے، زرداری صاحب کے طریقہ سیاست سے اختلاف کیا جاسکتاہے، لیکن وہ سمجھ داری کی بات کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نہیں جانتا انور مجید کون ہے، ہو سکتا ہے آصف زرداری کے دوست ہوں، ہر آپریشن وزیراعظم سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا،رینجرز نے اگر کسی کو پکڑا ہے تو تفصیلات بتائے گی ۔(ار)