لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس کے سلسلہ میں تقریب آج ہو گی

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:10

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے مسیحی افسران و ملازمین کی کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے آج بروز ہفتہ لاہور ہائی کورٹ میں تقریب کااہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب عدالت عالیہ کے مرکزی لان میں دوپہر ایک بجے ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ مسیحی سٹاف کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹیں گے۔ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔