کسانوں کو کم بارشوں کی توقع کے پیش نظر فصلوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متبادل انتظامات کر نے کی ہدائت

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:10

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ملک میں غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں اور آئندہ ماہ بھی بارشیں کم ہونے کی توقع ہے ۔ اس بنا پر کسانوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ فصلوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبہ بھر سے ڈی سی اوز اور کمشنرز کو بھی آئندہ ماہ پانی کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی ایشیا کا خطہ بھی متاثر ہوا ہے جبکہ دسمبر کی نسبت جنوری میں پانی کے ذخائر نسبتاًً بہتر ہونے کی توقع ہے لیکن برفباری معمول کے مطابق ہی ہو گی ۔ اس لیے پانی کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ کا امکان نہیں ہے لہٰذا کاشتکار اس پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلوں کو پانی کی فراہمی کا انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :