خواتین کو ہنر مند بنانے کا سب سے بڑا مقصد ملک کی نصف آبادی کو ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے،مقررین

ہماری خواتین تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہوں گی تو ہم ترقی کے میدان میں کسی سے بھی پیچھے نہیں رہیں گے، تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ جان بابت ، بلدیہ چیئرمین نعمت جلالزئی، مرسی کور کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر سعد اللہ خان ، ٹی ٹی سی کوئٹہ کے پرنسپل علی حیدر شاہوانی، پروگرام منیجر مرسی کور بلوچستان محمد انور دوتای، مصفطیٰ کما ل علیزئی و دیگر نے ٹی ٹی سی لورالائی میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانے کا سب سے بڑا مقصد ملک کی نصف آبادی کو ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے ۔

اگر ہماری خواتین تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہوں گی تو ہم ترقی کے میدان میں کسی سے بھی پیچھے نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ وومن ٹی ٹی سی کی تعمیر پر 25کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اس وقت 45خواتین مختلف نوعیت کے پروگرامز میں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہ کہاکہ مارچ میں ٹی ٹی سی لورالائی اور دیگر گرلز کالج کی طالبات کے لیے خواتین میلہ منعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنر مند خواتین اپنے خاندان کو معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں گی ۔ خواتین کی ترقی کے دوڑ میں مردوں کے برابر شرکت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی سی کے طالبات کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے بس بھی فراہم کیا جائے گی ۔ انہوں نے کہا این ٹی ایس کے قیام سے معیار تعلیم بہتر ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا کریڈیٹ کسی اور کو لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

تونسہ درگ سڑک کوٹکی تا قلعہ سیف اللہ سڑک لورالائی سپیرہ راغہ خانوزئی اور لورالائی سنجاوی سڑکوں کی تعمیر پر حکومت کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہرمیں صاف پینے کے پانی کی فراہمی پر 14کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں اس وقت شہر میں پانی کی قلت کا خاتمہ کر دیا ہے ہے مذید فنڈز بھی آبنوشی کے منصوبوں پر خر چ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :