سرگودہا شہر کی صفائی کیلئے جد ید مشینری ٹی ایم اے کے حوالے

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) سرگودہا شہر کی صفائی کے درپیش مسا ئل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے کو ڑا اٹھا نے کی مشینری ٹی ایم اے کے حوالے کر دی گئی ہے ۔وزیر اعلی کی خصوصی گرانٹ سے آٹھ کروڑ روپے کی لا گت سے خریدی جا نے والی مشینر ی میں6منی ڈمپر ،50کنٹینر ز،2سیو رسکشن یو نٹ، ایک گاربیج کمیلٹر،10ڈمپرٹرک ، ایک آرم رول،50گاربیج کنٹینز، 5کنٹیز‘6کیو بک میٹر اور دو لو ڈر شامل ہیں۔

ایک خصوصی تقریب میں کمشنر سرگودہا ند یم محبوب، ایم این اے چوہدری حامد حمید ‘ایم پی ایز چوہدری عبدالرزاق ڈھلو ں اور ڈاکٹرنا دیہ عزیر کے علا وہ ڈی سی او سرگودہادانش افضال نے سرگودہا شہر کی صفائی کیلئے یہ جدید سامان ٹی ایم اکے کے افسران کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کی گرانٹ میں دو کروڑ مین ہو ل کی فراہمی پر مختص تھے اور1625مین ہو ل پو رے شہر کے مین ہو لز ڈھاپنے کیلئے سی او برانچ کے حوالے کر دئے گئے ہیں جنہیں31دسمبر تک کا م مکمل کر نے کی ہد ایت کی گئی ہے۔

کمشنر سرگودہا ند یم محبوب نے اس مو قع ہر کہا کہ ارکا ن اسمبلی کی کا وشوں سے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے یہ گرانٹ ملی اور اس سے اب شہر کی صفائی ستھر ائی میں گرانقدر بہتری آئے گی۔ انہو ں نے یہ مشنر ی سرگودہا کے شہر کیلئے ایک تحفہ قرار دیا ۔ اس مو قع پر میئر سرگودہا ملک نوید اسلم نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے سرگودہا شہر کو دیئے جا نے والے تحفے کو خو ش آئند قراد دیتے ہو ے کہا کہ ہم یو نین کو نسل کی سطح پر صفائی کے نظام کو رائج کر ینگے اور سرگودہا کو صاف ستھر ا ما ڈل شہربناکر دم لیں گے۔

ارکا ن اسمبلی عبدالر زاق ڈھلو ں اور ڈاکٹر نا دیہ عزیز نے کمشنر اورڈی سی او کی کا وشوں سے ملنے والی گرانٹ سے حاصل ہو نے والی مشینری کو انتہا ئی مفید قر اردیا ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے سرگودہا کے عوا م کی بہتری کیلئے دیا جانے والا پیکج ایک گرانقد رتحفہ ہے جس سے شہر کی حالت بدلنے میں مد د ملے گی۔ ڈی سی او دانش افضال نے کہا کہ شہر کی صفائی ایک سنگین مسئلہ تھی اور جدید ترین مشینر ی کی فراہمی سے عوام کی صفائی کے حوالے سے مشکلات کم کر نے میں مد د ملے گی۔