کمپنی کونئے انجینئرز کی صلا حیتوں کی اشد ضرورت ہے۔محمد نعیم اللہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی جی ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمن میپکومحمد نعیم اللہ نے کہا ہے کہ نئے انجینئرز کی صلا حیتوں کی کمپنی کو اشد ضرورت ہے۔ہمیں توقع ہے کہ یہ انجینئرز نئی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی مدد سے میپکو کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ریجنل ٹریننگ سینٹر ملتان میں نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی اوز کے تربیتی کورس کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں منیجر پرکیورمنٹ ظفر بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی،پرنسپل آر ٹی سی خواجہ حفیظ اللہ ،انسٹرکٹرز عبدالغفور اور محمد عبداللہ نے شرکت کی۔محمد نعیم اللہ نے کہا کہ ان انجینیئرز کو مزید تربیت کے لئے فیصل آباد اور اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔ ہمیں توقع ہے کہ ان آفیسرز کے فیلڈ میں جانے سے یقینی طور پر مثبت تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :