کام کام صرف کام بانی پاکستان کی زندگی کے سنہری اصول تھے ۔ ڈاکٹر اکمل مدنی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈاکٹراکمل مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ پوری ملت کے پاسباں تھے ، حکمت ، جدوجہد اور کام کام صرف کام آپ کی زندگی کے سنہری اصول تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے اشتراک سے یوم قائد اعظم کی 3 روزہ تقریبات کے سلسلے میں قائد اعظم زندہ باد ریلی کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہد محمودانصاری، طارق عمرچوہدری، خواجہ ندیم شہزاد، عامر شہزاد صدیقی، عابدہ حسین بخاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصولوں پر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مشن بنالیں اور صحیح معنوں میں مملکت خداداد کے قیام کیلئے اپنے آپ کو بحیثیت قوم متحد کرلیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کی دشمن طاقتیں ناکامی سے دو چار ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ سمیت دیگر اکابرین پاکستان کی خدمات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ نسل نو کی تربیت نظریہ پاکستان کے تحت کرنی چاہئے تاکہ آنے والی نسل بھی اپنے اکابرین کی جدوجہد کو مدنظر رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کے راستے پر چل سکے ۔

متعلقہ عنوان :